MPD3 Medicinal Plant Database for Drug Designing

پودوں سے ادویات بنانے کے ڈیزاین میں مدد گار ڈیٹابیس سے ایک تعارف

اگر آپ کو پودوں سے ادویات بنانے سے دل چسپی ھے تو پھر یہ بھی جان لیں کہ مندرجہ بالا لنک پر کلک کرکے آپ ایسے صفحات پر پہنچ جاتےہیں جہاں آپ کو پودوں سے حاصل ریسرچ پر مبنی معلومات کے وسیع ڈیٹابیس تک پہنچ ہوجاتی ہے اور آپ جیسے جیسے ان صفحات کو کھنگالتے جاتے ہیں پودوں کے متعدد جید ادویاتی استعمالات کے بارے میں آگاھی ہوتی جاتی ھے۔یہ باقاعدہ طور پر ایک ریسرچ پروجیکٹ ھے جو ہر لحاظ سے مکمل طور پر ریسرچ جو کہ دنیا بھر میں ہوچکی ہو اس کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنے کی انتھک کوشش ھے ۔

اس پروجیکٹ کو بایوانفارمیشن کے ماہرین ترتیب دیتے ہیں اس میں جینوم اور جنیٹکس کے حوالہ سے معیاری معلومات کو پودوں کے حوالہ سے ترتیب دیاجاتا ھے اوروقت کے ساتھ ساتھ اس ڈیٹابیس میں اضافہ ہوتا جارہاھے۔ اس کام کی اہمیت نہ صرف فارماسیوٹیکل سے وابستہ افراد کے لیے ہے بلکہ حکیموں،ھومیوپیتھک ڈاکٹرز، ڈاکٹرز اور تحقیق کاروں کے لیے یکساں طور پر ھے جب ان کو پودوں سے ادویات بنانے اور ان کے استعمالات کے نتیجہ کے بارے میں جدید طریقہ سے معیاری پہلے سے اشاعت شدہ دنیا بھر کے مواد سے دل چسپی ہوتو ایم پی ڈی3 پروجیکٹ ان کی درست سمت میں آگاہی فراہم کرتاھے۔

http://bioinformation.info/